فیس بُک پر الزام لگانیوالی سابق عہدیدار امریکی سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے پیش

Written by on October 6, 2021

فیس بُک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاؤگن Frances Haugen امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔

فرانسس ہاؤگن نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ فیس بک بچوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

فیس بک کی سابقہ عہدے دار نے الزام عائد کیا کہ فیس بک جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا کر معاشرے میں تقسیم پیدا کر رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ فیس بک کی انتظامیہ کو معلوم ہے کہ اس پلیٹ فارم کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے لیکن وہ منافع کی غرض سے ایسا کرنے سے گریزاں ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist