طالبان کی حراست میں رہنے والا سابق برطانوی فوجی کابل سے روانہ

Written by on October 6, 2021

طالبان کی زیرحراست رہنے والا سابق برطانوی فوجی برطانوی حکام کے ہمراہ کابل سے روانہ ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق 37 سالہ بین سلاٹر طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے لیے آئے برطانوی سفیروں کے ہمراہ پرواز سے دوحا روانہ ہوا۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق برطانوی فوجی کے انخلا کا عمل براہ راست برطانوی وزیر دفاع بیلس ویلس کی نگرانی میں ہوا۔

سلاٹر رائل ملٹری پولیس کا سابق اہلکار اور افغانستان میں این جی اوز کی چین چلا رہا تھا۔

طالبان نے سابق برطانوی فوجی کو اسٹاف کے انخلا کے عمل کے دوران گزشتہ ماہ حراست میں لیا تھا۔ سابق برطانوی فوجی کو بعد میں طالبان نے رہا کردیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist