Written by Prime FM92 on October 5, 2021
کراچی میں جاری چھیالیسویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
محمد بلال اور ذوالفقار قادر کو چیمپئن شپ کے چوتھے دن اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ محمد اعجاز نے سنچری بریک کھیلا۔
قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں، چیمپئن شپ کے چوتھے روز ٹاپ سیڈ محمد آصف نے اویس اللّٰہ کو 1-4 سے شکست دی۔
محمد سجاد بھی اپنا میچ جیتنے میں کامیاب رہے، انہوں نے محمد افتخار کو کوئی فریم ڈراپ کئے زیر کردیا، ایک اور میچ میں انہوں نے شرجیل محمود کو شکست دی۔
حمزہ اکبر کو عادل خان اور سیف اللّٰہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیڈ نمبر چار محمد بلال کو سندھ کے علی حمزہ نے 2-4 سے شکست دی۔