طالبان کمانڈر پر ریڈیو اسٹیشن پر قبضے کا الزام
Written by Prime FM92 on October 5, 2021
سربراہ ریڈیو خیبر نے کہا ہے کہ لغمان میں طالبان کمانڈر نے افغانستان پر کنٹرول کے فوری بعد ریڈیو کمپاؤنڈ تحویل میں لے لیا تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے مقامی ریڈیو اسٹیشن خیبر نوخت کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ریڈیو خیبر کی نشریات بند ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ترجمان افغان وزارت داخلہ سعید خوستی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، مجاہدین عوام کے گھروں یا دفاتر میں گھسیں تو قریبی حکام سے رابطہ کریں، اس قسم کے کیس ہم تک پہنچادیں گے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 2 ماہ میں 150سے زائد میڈیا آؤٹ لیٹس کام بند کرچکے ہیں۔