سمندری طوفان نے عمان اور ایرا ن میں تباہی مچا دی ، پاکستانیوں سمیت نو افراد جاں بحق

Written by on October 5, 2021

سمندری طوفان شاہین عمان اور ایران کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مختلف واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پاکستانی مزدور بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان میں آنے والے سمندری طوفان شاہین سے ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ سے دو پاکستانی سمیت تین مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

تیز ہواوں اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں معطل کردی گئیں جب کہ مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ عمان میں حفاظتی تدابیر کے تحت دو روز کی عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ادھر سمندری طوفان شاہین نے ایران کی بندرگاہ چاہ بہار کو بھی نقصان پہنچایا۔ایران میں طوفان کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہوگیا۔

طوفان شاہین کی 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں نے دونوں ممالک میں انفرااسڑیکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے بھی حفاظتی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ممالک نے ساحلی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist