نیشنل ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی

Written by on October 4, 2021

سینٹرل پنجاب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سدرن پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

سینٹرل پنجاب نے 120 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے کپتان بابر اعظم 49 گیندوں پر 59 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں کامران اکمل 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔سدرن پنجاب کی جانب سے حسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے تھے۔سدرن پنجاب کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے اعظم خان 45 اور آغا سلمان 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے حسن علی نے چار جبکہ فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist