متنازع خاکے بنانےوالا سویڈش کارٹونسٹ کار حادثے میں ہلاک

Written by on October 4, 2021

پیغمبر اسلام ﷺ کے متنازع خاکہ بنانے والا سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس جنوبی سویڈن کے قصبے مارکیریڈ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کرنے والے کارٹونسٹ لارس ولکس کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سویڈن کے کارٹونسٹ کی عمر 75 سال تھی اور وہ متنازع خاکہ بنانے کے بعد پولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔پولیس نے اتوار کو ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی  تھی لیکن بعدازاں ولکس کی پارٹنر نے ڈیجنز نیہٹر اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist