سعودی عرب اور ایران کے دوران مذاکرات کا آغاز ہوگیا

Written by on October 4, 2021

سعودی عرب کی حکومت نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا پچھلا دور 21 ستمبر کو ہوا تھا۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ بات چیت ابھی تک وضاحتی مرحلے میں ہے لیکن امید ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کا لائحہ عمل طے ہوجائے ہوگا۔

واضح رہے کہ 2016ء میں شیعہ عالم کا سر قلم کرنے کے باعث ایران نے سعودی عرب سے تعلقات منقطع کرلیے تھے تاہم اب مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist