اٹلی میں مسافر طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ، تمام مسافر مارے گئے

Written by on October 4, 2021

اٹلی کے شہر میلان میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیااورطیارے میں سوار تمام 8لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ دی سن کے مطابق اس ایک انجن کے حامل چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ایئرپورٹ سے سرڈینیا نامی جزیرے کے لیے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ ایک دومنزلہ خالی عمارت سے ٹکرا کر گر گیا اور ملنے نے آگ پکڑ لی۔ 

اس آگ نے عمارت اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس آگ پر قابو پایا۔ رپورٹ کے مطابق اس بدقسمت حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں رومانیہ کے 68سالہ کاروباری شخص ڈین پیتریسکو ، ان کی 65سالہ اہلیہ ریجینا پیتریسکو اور ان کا30سالہ بیٹا سٹیفن پیتریسکو بھی شامل ہیں۔ ڈین پیتریسکو رومانیہ کے امیر ترین افراد میں سے ایک تھے۔ ان کے علاوہ اطالوی کاروباری شخص فلیپو نسشمبین، ان کی اہلیہ کلیئری الیگزینڈرسکو، ان کا ایک سالہ بیٹا رفائیل اور فلیپو کی والدہ اینشا وینڈا اور ڈین کے بیٹے کا ایک کینیڈین دوست بھی شامل تھے۔ طیارہ خود ڈین اڑا رہے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist