ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اکاونٹ بحال کرانے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرادی

Written by on October 3, 2021

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کرانے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرا دی ۔

میڈ یا رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ طالبان کو جنگی فتوحات کے ٹوئٹ کرنے دیے گئے جبکہ انتخابی فتوحات بتانے پر میرا اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا گیا۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکی کانگریس ارکان نے زبردستی ٹوئٹر سے میرا اکاونٹ بند کروایا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت سے درخواست کی کہ میرا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کروایا جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist