سری لنکن ویمن ٹیم کا رواں ماہ دورہ پاکستان شیڈول لیکن کتنے میچز ہوں گے اور مہمان ٹیم کب پہنچے گی ؟ شائقین کرکٹ کیلئے خبرآگئی

Written by on October 3, 2021

سری لنکن ویمن ٹیم رواں ماہ پاکستانی میدانوں کی رونق بڑھائے گی جب کہ 3ون ڈے میچز کیلیے مہمان  سکواڈکی 15 اکتوبرکوآمد ہوگی،  ایکسپریس کے مطابق نیوزی لینڈ کے انکار پر انگلش بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں نہ بجھوانے کا فیصلہ کیا،اس خلا کو پْر کرنے کیلیے سری لنکن مینز ٹیم کو بلانے کا منصوبہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے قابل عمل نہ ہوسکا لیکن ویمن اسکواڈ کی آمد ہورہی ہے۔

مجوزہ پلان کے مطابق مہمان کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان 15اکتوبر کو پہنچ کر 7روزہ قرنطینہ کریں گے،ایک پریکٹس گیم کے بعد 3ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،سری لنکن ٹیم 29اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔یاد رہے کہ آئی لینڈرز کی خواتین ٹیم پہلی بار کسی باہمی سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کریگی،اس سے قبل2005-6میں وہ ویمن ایشیا کپ میں شرکت کیلیے آئی تھیں،دونوں ٹیموں کے درمیان آخری باہمی سیریز 2018میں کھیلی گئی، گرین شرٹس نے دمبولا میں منعقدہ تینوں میچز جیت کر کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist