میسی لُٹنے سے بال بال بچ گئے

Written by on October 2, 2021

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لُٹنے سے بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھے اسی ہوٹل میں چوروں نے  تین کمروں کا صفایا کیا 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چور پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکونی کے ذریعے اترے اور تین کمروں سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوئے ۔

لیونل میسی بھی گزشتہ ماہ سے اسی ہوٹل میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ہمراہ قیام پذیر ہیں مگر خوش قسمتی سے چوروں نے ان کی منزل کا رخ نہیں کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist