یو اے ای میں ٹریننگ کیمپ کیلئے ویزوں کا انتظار ہے، کوچ افغان ٹیم
Written by Prime FM92 on October 1, 2021
افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ لانس کلوزنر کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں ٹریننگ کیمپ کے لیے ویزوں کا انتظار ہے، جتنی جلد ممکن ہو سکا، یو اے ای جانے کی کوشش کریں گے۔
افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ لانس کلوزنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑی تبدیلی آئی ہے سب درست ہونے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے کیمپ جاری ہے۔