یوٹیوب انتظامیہ کا بڑا اعلان سامنے آگیا، پاکستانی یوٹیوبرز کو زور دار جھٹکا

Written by on October 1, 2021

یوٹیوب اپنی شارٹس ویڈیو کو ٹِک ٹاک کے برابر لانے کے لیے مزید 30 ممالک کے یوٹیوبر کے لیے دس کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کے لیے ہے جس کے تحت انفرادی چینل کو 100 سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد کی جائے گی۔ان یوٹیوبر سے کہا جائے گا کہ وہ ٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں۔جس سے کم عمر اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے گا۔

یوٹیوب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کے فروغ پر ہے۔یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔تاہم 30 ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے، دیگر ممالک میں بھارت، الجیریا، ارجنٹینا، بحرین، چلی، کولمبیا، مصر، فن لینڈ، جرمنی، ہانک کانگ، عراق، اردن، کویت، لبنان، میکسکو، مراکش، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، روس، پولینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، سویڈن، جنوبی افریقہ، تائیوان، ترکی، برطانیہ اور ویت نام شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist