چینی فوج ہندوستان میں گھس گئی ، بھارتی میڈیا کا واویلا

Written by on October 1, 2021

چین اور بھارت کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ایک بار پھر کشیدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔بھارت اور چین کے درمیان لداخ واقعے کے بعد ایک بار پھر بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مقام پر سرحدی کشیدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 اگست کو 100 چینی فوجی اہلکار اور 55 گھوڑے بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چینی فوجی اتراکھنڈ کے علاقے براہوتی میں 5 کلومیٹر اندر تک داخل ہوئے اور کئی گھنٹے تک گشت کرتے رہے۔رپورٹس کے مطابق چینی فوجیوں نے واپسی جاتے ہوئے ایک پل کو بھی تباہ کیا جبکہ اس کے علاوہ بھی توڑ پھوڑ کی ہے۔واقعے کے حوالے سے تاحال بھارت اور چین کا کوئی مو¿قف سامنے نہیں آیا ہے تاہم بھارتی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے ایک بار پھر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist