امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری، جنرل مارک ملی
Written by Prime FM92 on September 30, 2021
امریکا نے افغانستان میں شکست باضابطہ طور پر تسلیم کرلی، جنرل مارک ملی کہتے ہیں امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری۔
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ان شرائط پر ختم نہیں ہوئی جو طالبان کے ساتھ امریکا چاہتا تھا۔
جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ شکست پچھلے 20 دن یا 20 ماہ میں نہیں ہوئی، افغان جنگ اسٹریٹجک ناکامی تھی، پانچ برس پہلے طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات سے حل نکالا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ملا برادر سے 15 اگست کو قطر میں ملاقات کی اور کہا کہ انخلا میں رخنہ نہ ڈالیں، 15 اگست کی ملاقات تک کابل پر طالبان کا قبضہ ہوگیا تھا۔