یوٹیوب نے روس کا جرمن زبان میں چلنے والا چینل ڈیلیٹ کردیا

Written by on September 29, 2021

یوٹیوب نے روس کا جرمن زبان میں چلنے والا چینل ڈیلیٹ کردیا، یوٹیوب کا کہنا ہے کہ روسی چینل کورونا کے بارے میں غلط معلومات دینے پر ڈیلیٹ کیا گیا۔

روس نے یوٹیوب کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے روسی قانون اور سینسرشپ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

روسی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے یوٹیوب سے روسی چینل پر سے پابندی فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں روس میں یوٹیوب کو جزوی یا مکمل بند کردیا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist