ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں تبدیلی کا فیصلہ، چیف سلیکٹر نے بڑا قدم اٹھا لیا

Written by on September 29, 2021

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی جس میں کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ میٹنگ اسلام آباد میں بلائی گئی ہے۔ہوٹل میں بلائی جانے والی میٹنگ کا مقام اور وقت کھلاڑیوں کو آخری وقت پر بتایا جائے گا۔ کھلاڑیوں سے اس خفیہ میٹنگ کا ذکر کسی اور سے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سکواڈ میں بابر اعظم ،شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، محمد نواز، خوشدل شاہ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور صہیب مقصود کو شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر سکواڈ میں شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist