ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان ہو گیا

Written by on September 29, 2021

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن پہلے نومبر 2020 میں کھیلا جانا تھا مگر کووڈ کی وجہ سے پہلے اس ایڈیشن کو مارچ 2021 پھر اکتوبر2021 اور اس کے بعد دسمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

اب ایک بار پھر اس ایونٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت ایونٹ اب 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق ڈھاکا میں ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، ملائیشیا، جاپان اور کوریا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist