امریکا ڈرون طیاروں سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے: ذبیح اللّٰہ مجاہد

Written by on September 29, 2021

افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکا ڈرون طیاروں سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغان نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت ہر ملک اپنی سر زمین اور فضائی حدود کا خود مختار ہوتا ہے، اسی طرح اماراتِ اسلامیہ افغان سر زمین اور فضائی حدود کی واحد قانونی نگراں ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مزید کہا کہ امریکا ڈرون حملوں سے تمام عالمی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکا دوحہ میں طالبان سے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔

افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات و ثقافت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ممالک خصوصاً امریکا افغانستان سے اپنا رویہ عالمی قوانین کے تحت رکھیں اور باہمی اعتماد و احترام کا رویہ اپنائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist