ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد کو سہولت دینے کے لیے ایف بی آر نے اہم اعلان کردیا
Written by Prime FM92 on September 28, 2021
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد کی سہولت کے پیش نظر دفتری اوقات بڑھانے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے اور 30 ستمبر کو رات 12 بجے تک کھلیں رہیں گے۔