ایرانی نائب صدر جوہری تعاون پر بات چیت کیلئے روس پہنچ گئے

Written by on September 28, 2021

ایران کے نائب صدر اور ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی جوہری تعاون پر بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے۔

اس بات کا دعویٰ روسی خبر ایجنسی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق محمد اسلامی روس کی سرکاری جوہری کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

روسی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ملاقات کے دوران روس اور ایران کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist