ہماری شناخت والے انتظامی یونٹ کی ضرورت ہے، خالد مقبول

Written by on September 27, 2021

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے محض انتظامی یونٹ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحت بہادر آباد کراچی میں محفل سماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

خالد مقبول نے کہا کہ اب ایسے انتظامی یونٹ کی ضرورت ہے جہاں ہماری شناخت بھی ہو۔

اس سے قبل ایک تقریب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری تہذیب برصغیر کی قدیم ترین تہذیب ہے، پاکستان میں بہت سے علاقائی ثقافتی رنگ اور تہذیبیں موجود ہیں لیکن انکے درمیان ضروری ہے کہ بانیان پاکستان کے اولادوں کا اپنا تعارف کروایا جائے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist