وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاحت کے عالمی دن پر پیغام
Written by Prime FM92 on September 27, 2021
پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی، مذہبی، سیاحتی اور تاریخی مقامات سے مالا مال ملک ہے، جو دنیا کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت کا امین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحت کے فروغ سے دنیا کے سامنے پاکستان کے آثار قدیمہ متعارف کرائیں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے یکساں دلچسپی کے حامل ہیں، صوبے بھر میں سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے، مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات ڈویلپ کئے جارہے ہیں ۔