معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Written by on September 27, 2021

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 34 سالہ معین علی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور کپتان جوئے روٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔

معین علی نے 64 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 2914 رنز بنائے ہیں، جن میں 5 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 195 وکٹیں بھی حاصل کیں

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist