فرانسیسی صدر میکرون کو ایک شخص نے انڈا دے مارا

Written by on September 27, 2021

فرانسیسی صدر میکرون کو ایک شخص نے انڈا دے  مارا، سیکیورٹی اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

فرانس کے صدر میکرون کو شہری نے انڈہ دے مارا، تاہم حیرت انگیز طور پر انڈا ٹوٹا نہیں، گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری طرف چلا گیا۔

انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

واقعہ جنوبی فرانس کے شہر لیون میں تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران پیش آیا۔

چند ماہ قبل فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر بھی دے مارا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist