الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشین کی زیادہ سمجھ نہیں، فواد چودھری
Written by Prime FM92 on September 27, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر الیکشن کمیشن کی سمجھ زیادہ نہیں ہے۔
میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں براہ راست وزیر اعظم کے خلاف بیان دیا، اس مہینے تین مختلف تنظیموں کے انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے، شہباز شریف دور کے بلدیاتی اداروں کی بحالی تکنیکی طور پر ممکن نہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ تحفے دینے والے عرب حکمراں مناسب نہیں سمجھتے کہ ان کے نام ظاہر کیے جائیں۔