30 ستمبر تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وزیر داخلہ نے خبردار کردیا

Written by on September 26, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو متعدد پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔شہری  30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف  مختلف قسم کی پابندیاں لگنے جا رہی ہیں۔ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔شہری ویکسین لگوا کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist