گور نر پنجاب سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات
Written by Prime FM92 on September 26, 2021
گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیا ہے۔
اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہو چکا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیئے۔