کرپشن کی شکایات، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے 2 ڈی ایس پیز سمیت 18 اہلکاروں کو معطل کردیا

Written by on September 26, 2021

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا نے  عوامی شکایات اور خفیہ انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ایکشن  لیتے ہوئے دو ڈی ایس پیز 18 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کرپشن  ثابت ہونے پر دو ڈی ایس پیز سمیت 16 سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، کانسٹیبلز اور وارڈنز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا ہے ۔ معطل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر ڈی ایس پی  حسن دانیال،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈی جی خان عمران رشید، انچارج لائسنس برانچ سٹی ٹریفک پولیس ملتان مہیر اخلاق احمد ،انچارج لائسنس برانچ بہاولنگر محمد اجمل، ٹریفک وارڈن ملتان تجمل احمد اور ٹریفک وارڈن بہاولنگر وسیم طاہر شامل ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹرز ڈاکٹر بشریٰ کو معطل کیے گئے افسران کے خلاف باضابطہ انکوائری کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل سکھیرا کا کہنا تھا کہ  کرپشن کے خاتمے اور شہریوں کیلئے لائسنسنگ کا اجراء آسان بنانے کیلئے ویجی لینس ٹیمیں مختلف اضلاع کی لائسنسنگ برانچوں میں اچانک انسپکشنز جاری رکھیں ۔آئی جی پنجاب راؤ سردار کے ویژن کے مطابق ٹریفک پولیس سے کرپشن کا خاتمہ اور لائسنس اجراء کے عمل کو مکمل شفاف اور آسان بنانا اولین ترجیح ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist