کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں کی صف میں ہونے لگے گا، عمران خان

Written by on September 26, 2021

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں کی صف میں ہونے لگے گا۔

عمران خان  نے وزارت بحری امور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے جامع ساحلی ترقیاتی زون کی سی پیک میں شمولیت انقلابی قدم ہے

عمران خان نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے ہمارا بحری مسکن صاف ہوگا، 20 ہزار سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے اور سرمایہ کاروں کو عمدہ مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کراچی کا شمار ترقی یافتہ ساحلی شہروں کی صف میں ہونے لگے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist