ایم کیو ایم کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں انور مقصود کا ‘ مردم شماری’ پر دلچسپ تبصرہ، اسد عمر بھی خاموش نہ رہے، فوری جواب دیدیا

Written by on September 26, 2021

معروف ڈرامہ و مزاح نگارانور مقصود نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے، اب اگر مردم شماری ہو تو مردوں کے ساتھ خواتین کی تعداد کو بھی شمار کریں کیونکہ حکومت مردم کو صرف مرد سمجھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )پاکستان کی جانب سے ایام ہجرت اور مہاجر ثقافت کے حوالے سے دوسرے روز آرٹس کونسل میں قومی زبان اردو کی اہمیت و افادیت اور مہاجر ثقافت کے حوالے مکالمے کا انعقاد کیا گیا۔مکالمے میں ایم کیو ایم قیادت کے علاوہ وفاقی وزیر اسد عمر ، سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی ، مزاح نگار انور مقصود سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔انور مقصود نے مکالمے میں اپنے منفرد انداز سے گفتگو کی، انہوں نے اپنے برابر میں بیٹھے وفاقی وزیر اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آئندہ مردم شماری میں مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی شمار کریں، مردم شماری کا مطلب صرف مرد نہیں ہے۔

اسد عمر نے  انور مقصود کے دلچسپ تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور امین الحق مردم شماری پر کام کررہے ہیں ۔ انور مقصود صاحب کو یقین دلاتا ہوں کہ مردم شماری میں عورتوں کو بھی گنا جائے گا، میرے والد پاک فوج میں تھے۔، انھوں نے قائد اعظم کے ساتھ بھی ڈیوٹی کی، میری والدہ ، بھائی بہنیں ہجرت کرکے آئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist