کراچی: آئی سی آئی پل پر آئل ٹینکر الٹ گیا، 2 افراد زخمی
Written by Prime FM92 on September 25, 2021
کراچی میں آئی سی آئی پل پر آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد جناح برج سے آنے اور جانے والی سڑک کو بند کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکر الٹنے سے تیل سڑک پر پھیلنے سے 2 موٹر سائیکلیں پھسل گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کو سڑک سے ہٹانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
پولیس نے جناح برج سے آئی سی آئی چوک آنے اور جانے والی سڑک کو بند کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو جناح برج سے ٹاور اور مرزا آدم روڈ سے میراں ناکہ بھیجا جارہا ہے۔