کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا، چین کا جواب بھی آگیا

Written by on September 25, 2021

اینکر پرسن کامران خان کی جانب سے پاکستان اور چین کی دوستی پر سوال اٹھایا گیا تو چین نے بھی اپنا موقف واضح کردیا۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ ’ہم پاکستانی یہ تلخ حقیقت جان لیں کہ ہمالیہ سے اونچی پاک چین دوستی اپنی جگہ، چینی نظریہ ہے دوستی اپنی جگہ کاروبار اپنی جگہ، یہی وجہ ہے کہ سی پیک معشیت کے لئے جب گیم چینجر بنتا تو بنتا اس سے پہلے سی پیک کے بجلی منصوبے ہمارے قومی خزانے کے گلے کے طوق بن گئے ہیں۔‘

کامران خان کے اس بیان پر چین کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ ’چین اردو‘ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ کامران خان صاحب ! اگرچین پاکستان میں توانائی کے منصوبے نہ لگاتا تو اس وقت پاکستان میں بجلی کی صرف لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک دن میں 16 گھنٹے ہوتا، پاکستان میں بڑی تعداد میں صنعتیں بند اورملک میں ایک سنگین خطرناک بحران کی کیفیت ہوتی، پاکستان اس وقت توانائی کےشعبے میں سرپلس ہے۔‘


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist