آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات، پاکستان نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

Written by on September 25, 2021

بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر  پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے، آسام میں مسلمان باشندوں کے خلاف وحشیانہ بے دخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کا قتل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist