‎سندھ کی تباہی کے ذمہ دار سندھی حکمران ہیں، ایاز لطیف پلیجو

Written by on September 24, 2021

قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف سندھی قوم پرست سیاستدان ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ سندھ کو تباہ اور برباد کرنے میں65فیصد کردار سندھی حکمرانوں کا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے ہیوسٹن میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی مرکزی فنانشنل کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین اور معروف بزنس ٹائیکون طاہر جاوید کی جانب سے  اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک ظہرانے سے خطاب کیا، تقریب میں عمائدین شہر اور کمیونٹی رہنما بھی شریک تھے۔

ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ بلاول اور زرداری کے لیے سندھ ایک بزنس کی طرح ہے۔

ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ وہ جی ڈی اے کا حصہ رہے، نواز شریف سمیت عمران خان تمام حکمرانوں کو انہوں نے سندھ کے مسائل سے متعلق چارٹر اور ڈیمانڈ پیش کیے مگر ان پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اور اَپر مڈل کلاس کی تمام لوگ باتیں کرتے ہیں مگر لوئر کلاس کی کوئی بات نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ نیچے طبقے میں بہت بڑا کرائسز ہے، پیٹرول اب124روپے کا ہے، دوائیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، دو وقت کی روٹی افورڈ کرنا لوئر کلاس کے لیے اس وقت ناممکن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے پانی پہلے ہی کم ہو چکا ہے اور جو پانی آتا ہے اس پر وڈیروں نے قبضہ کررکھا ہے، عام کسان پانی سے محروم ہے جبکہ لینڈ مافیا سندھ کے دیہاتوں پر قبضہ کررہے ہیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist