نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن انٹری، FIA اور پولیس کے مقدمات درج
Written by Prime FM92 on September 24, 2021
سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن انٹری پر ایف آئی اے اور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے درج کیئے گئے مقدمے کے مطابق ملزمان ابوالحسن اور عادل نے جعلی انٹری کے لیے نوید کی آئی ڈی استعمال کی۔