ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 34ہزار سے تجاوز کرگئی

Written by on September 24, 2021

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 2ہزار233نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12لاکھ 34 ہزار 828ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد27ہزار 482ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں52 ہزار788 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ53 ہزار858، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار498، پنجاب میں چار لاکھ 26 ہزار639، اسلام آباد میں ایک لاکھ چار ہزار764، بلوچستان میں 32 ہزار828، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 286 ہو گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist