مبینہ منی لانڈرنگ کیس:سابق صدر آصف زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کر دیاگیا

Written by on September 24, 2021

احتساب عدالت کی جانب سے آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو فرد جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کردیاگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رجسٹراراحتساب عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف زرادری کی طلبی کا سمن قومی احتساب بیورو(نیب) کے تفتیشی افسر نے بلاول ہاﺅس کراچی کے پتے پر ارسال کیاہے۔

سمن میں سابق صدر کو 29ستمبر کو صبح ساڑھے8 بجے احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 3 میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سمن میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم کا کا جواب دینے کیلئے آصف زرداری کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری پر8 ارب سے زائد روپے کی مبینہ مبنی لانڈرنگ کا الزام ہے جس کی تحقیقات نیب کی جانب سے کی جارہی ہیں جبکہ اسی کیس میں سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist