
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں واقع یوسف پارک کے قریب فیضان گجر نامی شخص اپنے تایا سے ملنے ان کے گھر آیا ہوا تھا۔
رات گئے نامعلوم افراد آئے جنہوں نے فائرنگ کر کے فیضان گجر کو ہلاک کر دیا۔