سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ

Written by on September 24, 2021

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 6 افراد انتقال کر گئے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 209 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 424 مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد میں876 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 63 مثبت آئے اور شرح 7 اعشاریہ 19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 7 ہزار 666 کورونا وائرس کے  ٹیسٹ کیئے گئے، جس سے 297 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی اس طرح شرح 3 اعشاریہ 87 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist