اپوزیشن کا شیرازہ بکھر گیا ، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن سے بھی ناراض ہو گئے

Written by on September 24, 2021

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کرکے انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام کسی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگی، جے یو آئی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، پی ڈی ایم کا حصہ ہونے پر ن لیگ کوکسی بھی معاملے پر اسے اعتماد میں لینا ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist