آئندہ ہفتے KCR منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا: اسد عمر

Written by on September 24, 2021

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) منصوبے کا اگلے ہفتے سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

یہ بات وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایکنک نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفرا اسٹرکچر کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سی آر کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist