اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Written by on September 24, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں مزید 27 شہری ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 134 ہوگئی،  ڈینگی کے 99 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 55 مریض ترلائی میں رپورٹ ہوئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کورال میں 17، علی پور، ترنول میں 9،9 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے، چار دنوں میں 82 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ 

انہوں نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی سرویلنس کے  دوران 53 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist