ڈینگی مچھر کے ڈنک بڑھنے لگے ، مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے لگی

Written by on September 23, 2021

ڈینگی مچھر کے ڈنک بڑھتے جا رہے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد میں خطر ناک حد تک بڑھنے لگی ہے ، لاہور میں گزشتہ روز ڈینگی کے 64مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 92 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے صرف64لاہور سے رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد828ہو چکی ہے جن میں لاہور سے متاثرہ 687افراد شامل ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13شہری ڈینگی کا شکار ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں ڈینگی سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 74مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 

پشاور کی صورتحال بھی اچھی نہیں ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اس وقت 8مریض زیر علاج ہیں ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک 108 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔

ایچ ایم سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 694ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist