پاکستان میں کورونا کے دو ہزار 357 نئے کیسز سامنے آگئے ، گزشتہ 24 گھنٹے میں اموات کتنی ہوئیں ، جانئے

Written by on September 23, 2021

مہلک کورونا وائرس کے وار  جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید دو ہزار 357 کیسز سامنے آئے جبکہ 58افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 تک پہنچ چکی ہے ، 27 ہزار 432 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 605 افراد مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب بھی 61 ہزار 558 افراد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 53 ہزار 51 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چار لاکھ 15 ہزار 127 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، سات ہزار 310 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 30 ہزار 614 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ مگر اموات کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے ، پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 12 ہزار 490 اموات ہوئیں ،  پنجاب میں کورونا  کے متاثرین کی کل تعداد چار 25 ہزار 703 ہے ، 20 ہزار 826 مریض یر علاج ہیں ۔

Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist