نیشنل ٹی 20 کپ آج سے شروع ہوگا، پہلے میچ میں کونسی ٹیمیں مدمقابل ہونگی؟ آپ بھی جانیں

Written by on September 23, 2021

پاکستان کا نیشنل ٹی 20 کپ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا میچ بلوچستان اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے دوسرا میچ خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔نیشنل ٹی 20 کپ  میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔

نیشنل ٹی 20 کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت آٹھ میچز لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔نیشل ٹی 20 کپ کے دوران ایس او پیز کے تحت شائقین کو بھی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist