کورونا وبا سے مقابلہ بڑا صبر آزما تجربہ ہے، حماد اظہر

Written by on September 22, 2021

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے مقابلہ بڑا صبر آزما تجربہ ہے۔ اس وائرس سے بچنے کے لیے ویکسینیشن لازم ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والوں کو بہت سی ضروری سہولیات نہیں ملیں گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے جرات اور دلیری سے کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے کسی میسج کا انتظار نہ کریں، ہم نے اس وبا کے ساتھ جینا سیکھنا بھی ہے اور شکست بھی دینی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist