پاکستان دال مونگ کی پیداوار میں پہلی بار خود کفیل ہوگیا
Written by Prime FM92 on September 22, 2021
پاکستان اپنی 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار دال مونگ کی پیداوار میں خود کفیل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کر ہر سال ملکی ضروریات کے لیے دال مونگ بیرون ملک درآمد کرنی پڑتی تھی جس پر کثیر زر مبادلہ خرچ ہوتا تھا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مطابق رواں سال پاکستان میں دال مونگ کی پیداوار کا تخمینہ دو لاکھ 53 ہزار ٹن لگایا گیا ہے جبکہ پاکستان کی ضرورت ایک لاکھ 80 ہزار ٹن ہے۔