برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ پاک سے دعا کریں کہ وہ کر دے جو ہمارے حق میں اچھا ہو۔ ان دنوں آپ خود سے کوئی قدم نہ اٹھائیں اور نہ ہی کسی فیصلے کی جانب جائیں۔ بس توکل اختیار کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو آج خوشی کی کوئی خبر مل سکتی ہے۔ ان دنوں آپ اولاد کی خواہشمند افراد بھی دل کی مراد پا سکتے ہیں اور رشتے وغیرہ میں جاری بندش کا بھی اب خاتمہ ہو گیا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ مہربان تو جگ مہربان اس کو راضی رکھنے کے لئے اس کے بندوں کو راضی کریں اور جہاں جھک سکتے ہیں جھک جائیں۔ عزت اللہ دے دے گا۔ اسی میں آج بہتری ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان لوگوں سے دور ہو جائیں جو ماضی میں شرارتیں کرتے رہیں اور آپ ان کو پھر بھی گلے لگاتے رہیں ہیں۔ اب ایسا نہیں ہوگا تو بہتر ہے۔آپ صرف گھر کے معاملات کو دیکھیں آج۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے جو فیصلہ ہونا تھا وہ میرے اللہ نے کر رکھا ہے کیونکہ تقدیر کو بدلنا چاہتے ہیں۔ خود کو سپرد اللہ کر دیں۔ پھر دیکھیں کہ حالات آپ کو کس خوبصورت انداز سے ملتے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورتحال تو زائچہ آج بڑی اچھا بنا رہا ہے۔ گھر میں جاری کشیدگی و پریشانی ختم ہو گی اور آپ کے لئے مالی طور پر بھی رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔ ضرورتیں پوری ،شکر کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کا ذہن بار بار بدلتا ہے۔ مستقل مزاج ہونا ضروری ہے تب ہی آپ کو اپنا مقصد ملے گا۔ اس وقت تو اپنوں سے بھی کسی قسم کی کوئی امید کی کرن دکھائی نہیں دیتی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ نے چاہا تو آج سے ایک اچھے وقت کا آغاز ہو گا۔ پچھلے دنوں سخت وقت کا سامنا رہا ہے۔ اب صورت حال حیران کن طریقے سے بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان ہیں، ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے ان دنوں پیسے کے حوالے سے کوئی نیا سلسلہ بن جانے کی خبر بھی مل رہی ہے وہ بھی جلد۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جلد بازی میں بنتا ہوا کام رک سکتا ہے اور آپ کی عزت بھی کم ہو سکتی ہے، زبان بند رکھیں اور جو چل کر آپ کے پاس چیز آئے، بس اس کی ہی قدر کرنی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں آپ کو جو بھی کام کرنا ہے۔ اس کو خاموشی سے کرنا ہے اور راز کو اوپن نہیں ہونے دینا۔ ورنہ بنتا ہوا کام بھی رک سکتا ہے۔ آج بس روزگار دیکھیں
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مخالفین کی چالوں سے بچ کر چلیں۔ آج کل بڑا زور لگا رہے ہیں۔ آپ دعا بھی کریں۔ اور سورةحشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیں۔ صدقہ بھی دی